‫‫کیٹیگری‬ :
07 January 2019 - 23:03
News ID: 439077
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری نے ملک کی بعض سماجی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ملک کا ذمہ دار طبقہ ، دشمن کی زیادہ طلبیوں کے مقابلہ کے دوران ، ملک کی سماجی مشکلات و نقصانات سے غافل نہ ہوں ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ثقافتی شعبہ کے ذمہ دار محمد رضا نقدی نے مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ پردہ اور حجاب ضروریات دین میں سے ہے کہا: ثقافتی سرگرمیوں اور شعبے کے ذمہ داران اس بات پر خصوصی توجہ کریں اور ملک میں پھیلتی بے پردگی کو کنٹرول کریں ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یقینا ہم دشمن اور بیگانہ طاقتوں کی جانب سے سٹلائٹ حملے سے روبرو ہیں کہا: اس کے باوجود ہمیں داخلی مسائل سے غافل نہیں ہونا چاہئے ، درحال حاضر مسئولین اور ثقافتی شعبہ کے ذمہ داران کم حجابی اور بے حجابی پر خصوصی توجہ کریں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حکومت نے گورمنٹ کے تمام آفسوں میں پردے کی مراعات کا حکم دے رکھا ہے لہذا تمام آفسوں اور وزارت خانوں میں اس قانون پر عمل ہونا چاہئے کہا: کم حجابی اور بے حجابی ہمارے معاشرہ کی سب سے بڑی مشکل ہے ۔

انہوں نے اسلامی جمھوریہ ایران کے بینکوں میں نظام ربا خواری ہونے پر شدید تنقید کی اور کہا: ہم نے بارہا و بارہا ملک کے ذمہ دار طبقہ کو اس غیر شرعی عمل سے باخبر کیا ہے مگر افسوس بینک ان باتوں کی مراعات نہیں کرتے ۔

سردار نقدی نے بھی اس ملاقات میں انقلاب اسلامی ایران کی پیروزی کی چالیس سالہ سالگرہ کے نزدیک ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایجوکیشن بورڈ کو پردے پر خصوصی توجہ کرنے کی تاکید کی اور کہا: ایجوکیشن بورڈ بچپنے ہی سے طالبات کو پردے کرنا سیکھائے اور انہیں مراعات کرنے کی تاکید کرے ۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ثقافتی شعبہ کے ذمہ دار نے انقلاب اسلامی کی نئی نسلیں وجود میں آنے کی جانب اشارہ کیا اور کیا : ۲۰ لاکھ ایرانی جوان اربعین کے موقع پر کربلائے معلی گئے اور ہم اپنے معاشرہ کی مشکلات و مسائل سے غافل نہیں ہیں ۔ /۹۸۸/ ن ۹۷۴

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬